متعلقہ

کویت میں ملازمت کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری – پاک لائیو ٹی وی


کویت میں ملازمت کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری

کویت میں ملازمت کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کویتی پبلک اتھارٹی آف مین پاور نے متفقہ طور پر ورک پرمٹ کے اجراء میں ترامیم کی منظوری دے دی ہے جس کا مقصد مزدوروں کی کمی کو پورا کرنا ہے۔

نئے ضوابط کے تحت ملازمین اب سابقہ ضرورت کے پابند نہیں ہوں گے کہ وہ بیرون ملک سے ورکرز کو بھرتی کرنے سے پہلے موجودہ افرادی قوت کو کویت کے اندر منتقل کریں۔

 اس تبدیلی کا مقصد کاروباری ترقی کو مضبوط اور ملازمین کے لیے ملازمت کے عمل کو ہموار کرنا ہے۔