متعلقہ

پہلے بھارتی ٹیم پاکستان آئے پھر کوئی آپشن دیکھیں گے، چیئرمین پی سی بی – پاک لائیو ٹی وی


چیئرمین پی سی بی

پہلے بھارتی ٹیم پاکستان آئے پھر کوئی آپشن دیکھیں گے، چیئرمین پی سی بی

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہےکہ پہلے بھارتی ٹیم چیمپئنز ٹرافی کھیلنے پاکستان آئے پھر کوئی آپشن دیکھیں گے۔

تفصیلات  کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی  نے بھارتی کپتان روہت شرما کی جانب سے پاک بھارت ٹیسٹ سیریز کی حمایت کے  سوال پر کہا کہ چیمپئنز ٹرافی تک پاکستان ٹیم بہت مصروف ہے۔

ایک   انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب میں  چیئرمین پی سی بی نے بتایا کہ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچز  کے لیے انٹرویوز چل رہے ہیں، چند روز میں اعلان بھی ہوجائے گا۔

چیئرمین پی سی بی نے  اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کے لیے انٹرنیشنل کمپنیوں سے رابطے کی وجہ سے کچھ تاخیر ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان  روہت شرما نے سابق انگلش کپتان مائیکل وان کے ساتھ ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو کے دوران  پاک بھارت ٹیسٹ سیریز کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

روہت شرما کا  انٹرویو میں کہنا تھا کہ  پاکستان ایک زبردست ٹیم ہے اور اس کی بولنگ بہت  ہی زبردست ہے، میں  ذای طور پر پاکستان اور بھارت کے درمیان باضابطہ سیریز کے حق میں ہوں۔

انہوں نے کہا تھا کہ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ میچز بہت شاندار ہوں گے، خاص طور پر اگر یہ باہر کی کنڈیشن میں ہوں۔

پاکستان اور بھارت  کے درمیان آخری بار دو طرفہ ٹیسٹ سیریز 2007 میں کھیلی گئی تھی  جبکہ 2012 کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان کسی بھی فارمیٹ کی دوطرفہ سیریز کا انعقاد نہیں ہوسکا۔