وزیراطلاعت سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ شہید بی بی کے بعد آصف زرداری وفاق کومضبوط کرنےکی علامت کے طور پر سامنےآئے۔
صوبائی وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ آصف زرداری پرتنقیدکرکےبیرسٹرگوہراپناقدبڑھانےکی کوشش کررہےہیں، آئی ایم ایف کوخط سےامدادبندکروانےکی کوشش کرنےوالےکی تنقیدمضحکہ خیزہے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ شہیدبی بی کے بعد آصف زرداری وفاق کومضبوط کرنےکی علامت کےطورپرسامنےآئے، آصف زرداری جمہوریت کی حوصلہ افزائی اورغیرجمہوریوں کی حوصلہ شکنی کااستعارہ ہیں۔ صدرمملکت نےکےپی کونام دیا، گلگت بلتستان کو صوبے کا درجہ دیا۔
صوبائی وزیرسندھ نے کہا کہ صدرمملکت نےپاکستان کھپےکانعرہ لگاکروفاق کومزیدمستحکم کیا، آصف زرداری نے18ویں ترمیم سے صوبوں کوحقوق دیکروفاق کومضبوط کیا، اےاین پی کوسینیٹ تک پہنچاکرآصف زرداری نےسیاسی روایت قائم کی، آصف زرداری کی پالیسیوں اوراقدامات سےجمہوریت مستحکم ہوئی۔
شرجیل میمن نے کہا کہ ملک میں اقتصادی ترقی اوراستحکام صدرمملکت کےتجربوں کی بدولت آیا، آصف زرداری نےعالمی معیشت میں پاکستان کامقام بلندکرنےکےلیےانتھک محنت کی، معاشی اصلاحات، سرمایہ کاری کوبڑھانا، ملازمتیں پیداکرناآصف زرداری کا مقصد رہا ہے، ملکی ترقی وخوشحالی میں صدرمملکت کےکردارکوتسلیم کرناضروری ہے۔