متعلقہ

آتش فشاں پھٹنے سے انڈونیشیا میں سونامی الرٹ جاری – پاک لائیو ٹی وی


آتش فشاں

آتش فشاں پھٹنے سے انڈونیشیا میں سونامی الرٹ جاری

انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے سے سونامی الرٹ جاری کردیا گیا۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق  انڈونیشیا کے جزیرے سولا ویسی میں آتش فشاں پھٹنے کے بعد حکام نے سونامی الرٹ جاری کردیا ہے۔

حکام نے 11 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقام پر نقل مکانی کی ہدایت کی ہے۔

آتش فشاں میں 24 گھنٹے کے دوران کم ازکم 5 دھماکے ہوئے۔آتش فشاں پھٹنے سے راکھ فضا میں ہزاروں فٹ تک بلند ہوئی ہے۔

حکام کی جانب سے سیاحوں اور دیگر افراد کو آتش فشاں سے کم از کم 6 کلومیٹر دور رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔