متعلقہ

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق عوام کیلئے پریشان کن خبر – پاک لائیو ٹی وی


پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے متعلق حکومت کا بڑا فیصلہ

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق عوام کیلئے پریشان کن خبر آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اسرائیل کی طرف سے ایران کیخلاف اقدامات کے امکانات کے نتیجے میں تیل گیس کی بین الاقوامی قیمتیں نئی بلندیوں پر پہنچ گئی ہیں۔

یورپین برنٹ کروڈ آئل 89ڈالر 97سینٹ، دبئی کروڈ آئل 89ڈالر 11سینٹ اور اوپیک باسکٹ میں شامل 20ملکوں کے خام تیل کی قیمت 90ڈالر 10سینٹ تک پہنچ گئی ہے۔

اس کے علاوہ امریکی ڈبلیو ٹی آئی کروڈ آئل 85ڈالر 37سینٹ، ویسٹرن کینیڈین سلیکٹ آئل 72ڈالر 62سینٹ فی بیرل تک پہنچ گیا ہے۔

آئندہ دو سے تین مہینوں میں پاکستان کو مختلف مراحل میں مسلسل قیمت بڑھانا ہوگی اور پیٹرول و ڈیزل کی قیمت ساڑھے تین سو روپے فی لیٹر تک پاکستانی عوام کو امکانی طور پر دینا پڑے گی۔

یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے اگلے 15 دنوں کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے، پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 4 روپے 53 پیسے اضافے کے بعد 293 روپے 94 پیسے ہوگئی ہے۔