کے پاپ گلوکار اور یوٹیوبر داؤد کم، جنہوں نے 2019 میں اسلام قبول کیا، نے جنوبی کوریا میں ایک مسجد کی تعمیر کا اعلان کیا۔
جے کم کے نام سے مشہور کے-پاپ فنکار، جنہوں نے پانچ سال قبل اسلام قبول کیا اور اپنا پہلا نام تبدیل کرکے داؤد رکھ لیا، نے اب جنوبی کوریا کے شہر انچیون میں ایک مسجد کی تعمیر کا اعلان کیا ہے اور ساتھ اپنے مداحوں سے اس مقصد کیلئےمالی امداد کی درخواست بھی کی ہے۔
اپنے ایک حالیہ پوسٹ میں، مسجد کے لیے خریدی گئی زمین کے قانونی دستاویزات دکھاتے ہوئے، کم نے پوسٹ کے کیپشن میں بتایا کہ، “آخر کار، آپ کی مدد سے، میں نے انچیون میں مسجد کی تعمیر کے لیے زمین کا معاہدہ کر لیا ہے۔”
مالی امداد کی اپیل کرتے ہوئے اپنے بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات کو درج کرتے ہوئے، کم نے بتایالپ، “اور مجھے عمارت کو مکمل کرنے کے لیے مالی مدد کی ضرورت ہے۔ اگر آپ مدد کرنا چاہتے ہیں، تو براہ کرم عطیہ کریں۔”
لاکھوں مداحوں نے پوسٹس کو پسند کیا اور کم کے لیے ان کے مشن پر نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔