امریکہ میں دوسری مرتبہ صدر کے لیے منتخب ہونے والے ڈونلڈ ٹرمپ امریکی تاریخ کے امیر ترین صدر بن گئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے اثاثوں کی مالیت 21 کھرب 40 ارب روپے ہے، الیکشن میں صدر منتخب ہوتے ہی ان کے اثاثوں میں مزید 2 کھرب 77 ارب روپے کا اضافہ ہوگیا۔
ٹرمپ میڈیا اسٹاک ڈی جے ٹی کی مالیت میں 35 اضافے کے ساتھ اس کی مالیت 9 ارب ڈالر ہوگئی۔
بلومبرگ بلین ایئر انڈیکس کے مطابق ٹرمپ کے اثاثوں کی مالیت 7 ارب 70 کروڑ ڈالر یعنی 21 کھرب 40 ارب روپے کے برابرہے، ٹرمپ مہنگے ترین گولف کورسز، اعلیٰ رہائشی جائیدادوں، پبز اور بوئنگ سیون فائیو سیون کے بھی مالک ہیں جس کا نام ٹرمپ فورس ون ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ امریکی تاریخ میں واحد صدر ہیں جن کا کانگریس نے دو بار مواخذہ کیا ہے، ٹرمپ ایک بزنس مین، رئیل اسٹیٹ ٹائیکون اور ریالٹی ٹی وی اسٹار ہیں اور اس سے پہلے جان ایف کینیڈی ایک ارب تیس کروڑ ڈالر دولت کے ساتھ امیر ترین صدر تھے۔
حالیہ الیکشن میں کامیاب کے فوراً بعد ٹرمپ کے اثاثوں میں مزید 1ارب ڈالرز یعنی 77 ارب 83 کروڑ 74 لاکھ پاکستانی روپے کے برابر اضافہ ہوا ہے۔