سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی – پاک لائیو ٹی وی


ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 5400 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 5400 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 76 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 4630 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 37 ہزار 941 روپے ہوگئی ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 5400 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 76 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 4630 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 37 ہزار 941 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 65 ڈالر کی کمی سے 2662 ڈالر فی اونس کا ہوگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت میں 130 روپے کی کمی قیمت 3 ہزار 300 روپے ہوگئی۔

Exit mobile version