چیف جسٹس نے مقدمات نمٹانے کیلئے اصلاحاتی پروگرام پر عملدرآمد شروع کر دیا – پاک لائیو ٹی وی



چیف جسٹس نے مقدمات نمٹانے کیلئے اصلاحاتی پروگرام پر عملدرآمد شروع کر دیا

سپریم کورٹ کے اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس پاکستان یحیٰی آفریدی نے مقدمات نمٹانے کیلئے اصلاحاتی پروگرام پرعملدرآمد شروع کردیا۔

سپریم کورٹ کی جانب سے اعلامیے میں کہا گیا کہ مختصراورطویل مدتی پالیسی سازی کیلئے جامع پلاننگ پر کام شروع کر دیا گیا، ماہرین کی ٹیم عدالتوں میں دستیاب سہولیات اوردرپیش چینلجزپرجامع رپورٹ دی گی۔

عدالتِ عظمٰی کے اعلامیے کے مطابق رپورٹ آنےپرمقدمات نمٹانےکےلیے قابل عمل منصوبہ بندی کی جائے گی، ٹیکنالوجی کےاستعمال اورطریقہ کارکو آسان بنا کرمقدمات کا بوجھ کم کرنے کی کوشش کی جائےگی۔

 اعلامیے میں کہا گیا کہ اصلاحاتی پروگرام میں پسماندہ طبقات کے مقدمات کو ترجیح دی جائے گی، ترجیح ایسے مقدمات کو بھی دی جائے گی جن کے فیصلوں کا معاشرے پر گہرااثرپڑے۔

سپریم کورٹ کے اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا کہ پہلےمرحلے میں عدالتی عملے، وکلا اور دیگراسٹیک ہولڈرزسے رائے لی جائے گی، سپریم کورٹ اصلاحاتی پروگرام کو حتمی شکل دینے سے پہلے عوام کا فیڈ بیک بھی لیا جائے گا۔

Exit mobile version