اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کا انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان – پاک لائیو ٹی وی


اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کا انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ پری میڈیکل گروپ کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔

پری میڈیکل گروپ کے امتحانات میں پہلی تینوں پوزیشنز طالبات نے حاصل کی۔

دعا بنت مبشر علی نے 1004 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ بحریہ کالج کارساز سے شفا بنت طفیل نے 1001 نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی۔

سیدہ سعدیہ محفوظ نے 1000 نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

پری میڈیکل انٹر کے امتحانات میں 28 ہزار 434 امیدواروں نے شرکت کی جس میں سے 14 ہزار 948 امیدوار کامیاب قرار پائے۔

یاد رہے کہ امتحانات میں کامیابی کا تناسب 52.56 فیصد رہا۔

Exit mobile version