ن لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی رانا افضال انتقال کر گئے – پاک لائیو ٹی وی


ن لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی رانا افضال انتقال کر گئے

مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی رانا افضال انتقال کر گئے ہیں۔

خاندانی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی رانا افضال کو اپنی رہائشگاہ پر دل کا دورہ پڑا جس کے باعث وہ انتقال کر گئے۔

مرحوم رانا افضال حسین وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کے بڑے بھائی تھے، رانا افضال حسین مرحوم رکن قومی اسمبلی رانا عتیق انور کے والد تھے۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ رانا افضال حسین کی میت آبائی گاؤں ننگل کس والا مرید کے نارووال روڈ پہنچا دی گئی ہے۔

 مسلم لیگ ن کے سوشل میڈیا ونگ کے انچارج عاطف رؤف نے بھی ایکس پر رانا تنویر حسین کے انتقال کی خبر دیتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

دوسری جانب وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور بڑے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ رانا افضال حسین کی بطور سینیئر سیاسی رہنما عوام کے لیے خدمات قابل ستائش ہیں، انہیں ہمیشہ اچھے الفاظ میں یاد کیا جائے گا۔

Exit mobile version