ناقص کارکردگی پر ندا ڈار پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے فارغ – پاک لائیو ٹی وی


ناقص کارکردگی پر ندا ڈار پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے فارغ

ناقص کارکردگی پر ندا ڈار پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے فارغ ہوگئیں جس کے بعد فاطمہ ثنا کو قیادت سونپ دی گئی۔

آئی سی سی ویمنزٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نےبڑا فیصلہ کرتے ہوئے ندا ڈار کو قومی ویمنز ٹیم کی قیادت سے ہٹا دیا۔

ذرائع کے مطابق ندا ڈار کو ویمنز ایشیا کپ میں ٹیم کی ناقص کارکردگی کی بنیاد پر کپتانی سے فارغ کیا گیا۔

پی سی بی کے ڈائریکٹرانٹرنیشنل عثمان واہلہ نے ندا ڈارسے رابطہ کرکے فیصلے سے آگاہ کردیا۔

ندا ڈارنے گزشتہ سال اپریل میں بسمہ معروف کی جگہ تینوں فارمیٹ کی قیادت سنبھالی تھی۔

22 سالہ فاطمہ ثنا 41 ون ڈے انٹرنیشنل اور 40 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں قومی ٹیم کی نمائندگی کرچکی ہیں، وہ اس سے قبل پاکستان ایمرجنگ اور ڈومیسٹک ٹیموں کی قیادت کر چکی ہیں۔

دوسری جانب آئی سی سی ویمنزٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے پاکستان کے 15رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔

ندا ڈار کھلاڑی کی حیثیت سے ٹیم میں شامل ہیں۔ قومی ٹیم میں گزشتہ ٹی 20 ورلڈ کپ کی 10 کھلاڑی بھی شامل ہیں۔

سلیکشن کمیٹی نےگزشتہ ماہ سری لنکا میں ایشیا کپ کھیلنے والی ٹیم میں صرف ایک تبدیلی کی ہے نجیہہ علوی کی جگہ صدف شمس کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آسٹریلیا۔ سری لنکا ، بھارت اور نیوزی لینڈ کے ساتھ گروپ اے میں رکھا گیا ہے۔

ویمنزٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 3 سے 20 اکتوبر تک متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔

Exit mobile version