وزیراعظم شہباز شریف نے رائٹ سائزنگ کے لیے اہداف مقرر کردیئے – پاک لائیو ٹی وی


وزیراعظم شہباز شریف نے رائٹ سائزنگ کے لیے اہداف مقرر کردیئے

وزیراعظم شہباز شریف نے رائٹ سائزنگ کے لیے  23 اہداف مقرر کردیئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے رائٹ سائزنگ کو مرحلہ وار کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے رائٹ سائزنگ کے لیے ایک ہفتے سے 3 ماہ کے اہداف دیئے ہیں۔

 ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نے ملک میں ڈیجیٹل اتھارٹی بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل اتھارٹی بنانے کے لیے مسودہ قانون ایک ہفتے میں تیار کیا جائے۔

دستاویزکے مطابق آزاد جموں کشمیر میں صحت ڈائریکٹوریٹ حکومت آزاد جموں کشمیرکے حوالے جبکہ گلگت بلتستان میں صحت ڈائریکٹوریٹ حکومت گلگت بلتستان کے حوالے کیا جائے گا۔

دستاویزمیں  بتایا گیا کہ یونی ورسل سروسز فنڈ کو بحال کرکے بہتری کی تجاویز طلب کی گئی ہیں، جبکہ پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ پروگرام کی کارکردگی کا جائزہ 3 ماہ میں تیار کیا جائے گا۔

دستاویزکے مطابق پاکستان سافٹ  ویئر ایکسپورٹ  بورڈ کی کارکردگی رپورٹ وزیراعظم کو بھیجی جائے گی، جبکہ وزارت تجارت، سرمایہ کاری بورڈ کو وزارت صنعت و پیداوار میں ضم کرنے پر مشاورت کی جائے، اس کے علاوہ وزارت تجارت، سرمایہ کاری بورڈ کو وزارت صنعت و پیداوار میں ضم کی تجاویز دو ماہ میں پیش کی جائیں گی۔

دستاویزمیں بتایا گیا کہ ایک ماہ میں سمیڈا کو وزیراعظم سیکریٹریٹ کے ماتحت کرنے کی تجویزہے، اس کے علاوہ وزارت صنعت و پیداوار کی 5 ذیلی کمپنیوں کی نج کاری پہلے مرحلے میں ہوگی، جبکہ وزارت صنعت و پیداوار کے 5 ذیلی اداروں کی نج کاری کرنے کی تجاویز  2 ہفتے میں تیار کی جائیں گی۔

دستاویزکے مطابق پاکستان انجینئرنگ کمپنی، ری پبلک موٹرزاوراسٹیٹ انجینئرنگ کارپوریشن کی نج کاری کی تجاویز دو ہفتے میں پیش کی جائیں گی، جبکہ انجینئرنگ ڈویلمپنٹ بورڈ کی کارکردگی کی رپورٹ ایک ہفتے میں پیش کی جائے گی۔

 دستاویزمیں بتایا گیا کہ نیشنل فرٹیلائزیشن کارپوریشن اورنیشنل فرٹیلائز مارکیٹنگ کو ختم کرنے کے لیے تجاویز ایک ماہ میں پیش کی جائیں گی، اس کے علاوہ یوٹیلیٹی اسٹورز کو ختم کرنے کے لیے تجاویزدوہفتوں میں تیار کی جائیں گے، جبکہ یوٹیلیٹی اسٹورز کی سبسڈی کو مستحقین کی کیش ٹرانسفر میں منتقل کردیا جائے گا۔

دستاویزکے مطابق پاکستان جم اینڈ جیولری کی رائٹ سائزنگ کی تجاویز تیار کی جائیں گی، جبکہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کو ڈریپ ایکٹ 2012 کے تحت خود مختار کیا جائے گا، ادویات کی قیمتوں  کے تعین میں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے اختیارات کو ڈریپ ایکٹ کے تحت الگ کیا جائے گا۔

دستاویزمیں بتایا گیا کہ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز پمز کو ڈی واول کرنے اور فیڈرل گورنمنٹ سروسز اسپتال پولی کلینک کو ڈی واول کرنے کی تجاویز ایک ماہ میں پیش کی جائیں گی، اسی طرح نیشنل انسٹی آف ری ہیبلی ٹیشن نرم  کو ڈی واول کرنے کی تجویز ایک ماہ میں پیش کی جائیں گی۔

 دستاویزکے مطابق نیشنل انسٹی آف ری ہیبلی ٹیشن نرم  کو ڈی واول کرنے کی تجویز ایک ماہ میں پیش کی جائیں گی، اس کے علاوہ رائٹ سائزنگ کے دوسرے میں مرحلے میں 5 وزارتوں کے لیے تجاویز تیار کی جائیں گی۔

Exit mobile version