آئی ایم ایف کسی قسم کی رعایت دینے کو تیار نہیں ہے، احسن اقبال – پاک لائیو ٹی وی


آئی ایم ایف کسی قسم کی رعایت دینے کو تیار نہیں ہے، احسن اقبال

وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کسی قسم کی رعایت دینے کو تیار نہیں ہے۔

قراۃ العین مری کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کمیٹی کو بریفنگ دی۔

احسن اقبال نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط کا عوام پر کافی بوجھ پڑا ہے، جبکہ موجودہ معاشی صورت حال کے نتیجے میں سب سے بڑا کٹ ترقیاتی بجٹ پر لگا ہے۔

 احسن اقبال نے کہا کہ وزارت خزانہ نے ابھی تک نہیں بتایا کہ پی ایس ڈی پی کا حتمی سائز کیا ہوگا، جبکہ وفاقی پی ایس ڈی پی 1400 ارب سے کم ہو کر 1100 ارب پر آچکا ہے، اس کے علاوہ  ترقیاتی بجٹ میں مزید 200 یا 400 ارب کا کٹ لگنے کا خطرہ ہے۔

 احسن اقبال نے مزید یہ بھی کہا کہ اسی وجہ سے موجودہ مالی سال کی پہلی سہہ ماہی کے ترقیاتی فنڈز جاری نہیں ہو سکے، جبکہ اگلے دو تین سال اصلاحات میں کامیاب رہے تو پاکستان ترقی کرے گا۔

Exit mobile version