وزیراعلیٰ پنجاب کا ارشد ندیم کے لیے 10 کروڑ روپے انعام کا اعلان – پاک لائیو ٹی وی


وزیراعلیٰ پنجاب کا ارشد ندیم کے لیے 10 کروڑ روپے انعام کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پیرس اولمپکس کے جیولین تھرو ایونٹ میں گولڈ میڈل جیتنے والے پاکستانی اولمپئین ارشد ندیم کے لئے 10 کروڑ روپے انعام کا اعلان کردیا ہے۔

مریم نواز شریف نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ جشن آزادی پر ارشد ندیم نے گولڈ میڈیل جیت کر قوم کو تحفہ دیا، قوم کی طرف سے ارشد ندیم کو انعام دے کر اُن کا شکریہ ادا کررہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے ارشد ندیم کے نام سے منسوب اسپورٹس سٹی بنانے کا بھی اعلان کردیا۔

ان کا کہنا تھا کہ میاں چنوں میں ارشد ندیم سپورٹس سٹی بنے گا، ارشد ندیم نے تمام مشکلات کے باوجود 40 سال بعد پاکستان کے لئے گولڈ میڈل جیتا ہے۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ اولمپکس میں نیا ریکارڈ بنانا ارشد ندیم کی محنت، لگن اور قومی جذبے کا ثبوت ہے، پاکستانی پرچم دنیا میں بلند کرنے والے ہر بیٹے اور بیٹی کو اللہ تعالیٰ ہمیشہ سربلند رکھے۔

یہ بھی پڑھیں: پیرس اولمپکس: ارشد ندیم نے 40 سال بعد پاکستان کو اولمپکس میں گولڈ میڈل جتوادیا

Exit mobile version