برطانیہ میں لڑکیوں کے قتل کیخلاف احتجاج فسادات کا روپ اختیار کرنے لگا – پاک لائیو ٹی وی


برطانیہ میں لڑکیوں کے قتل کیخلاف احتجاج فسادات کا روپ اختیار کرنے لگا

برطانیہ میں تین لڑکیوں کے قتل کے خلاف احتجاج فسادات کا روپ اختیار کرنے لگا۔

لندن میں انتہا پسندوں کے ٹریٹی سینٹر میں توڑپھوڑ کی گئی جس سے شہر میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ مظاہرین نے توڑ پھوڑ کے بعد لوٹ مار بھی کی۔

دوسری جانب ہنگامہ آرائی میں ملوث 20 افراد کیخلاف فرد جرم عائد کردیا گیا جبکہ حکومت نے برطانیہ بھر میں سیکیورٹی بھی بڑھا دی۔

مظاہرین کے خلاف سخت ایکشن کا اعلان کیا ہے جبکہ انتہا پسندوں نے 100 سے زائد مقدمات میں نامزدگی پر احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے۔

بعدازاں اسکاٹ لینڈ کے پاکستانی نژاد سابق وزیر اعظم حمزہ یوسف نے برطانیہ کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

Exit mobile version