گراس روٹ لیول سے کرکٹ کا ٹیلنٹ تلاش کرنے کامشن – پاک لائیو ٹی وی


گراس روٹ لیول سے کرکٹ کا ٹیلنٹ تلاش کرنے کامشن

تعلیمی اداروں میں کرکٹ کے  فروغ کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا انٹر بورڈز کوآرڈی نیشن کمیشن(آئی بی سی سی)، کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی(سی ڈی اے) اور ہائیر ایجو کیشن کمیشن(ایچ ای سی) کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ۔

 وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی، آئی بی سی سی، سی ڈی اے اور ایچ ای سی کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔

معاہدے کے تحت ستمبر میں یونیورسٹی کرکٹ ہوگی۔

اکتوبر میں اسکول کرکٹ اور نومبر میں کالج کرکٹ ٹورنامنٹس کا انعقاد کیا جائے گا۔

اس معاہدے کا مقصد نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانا ہے۔

چیئرمین پی سی بی پہلے ہی ڈومیسٹک کرکٹ اور گراس روٹ لیول سے نیا ٹیلنٹ تلاش کرنے کی ہدایات  ہوئے کہہ چکے ہیں  گراس روٹ لیول سے نیا ٹیلنٹ سامنے آنے سے پاکستان کرکٹ مضبوط ہو گی۔

Exit mobile version