قومی کرکٹر سرفراز احمد بھی کے الیکٹرک سے تنگ آگئے – پاک لائیو ٹی وی


قومی کرکٹر سرفراز احمد بھی کے الیکٹرک سے تنگ آگئے

پاکستان کو واحد چیمپئنز ٹرافی جتوانے والے سابق کپتان سرفراز احمد بھی کے الیکٹرک  سے تنگ آگئے۔

تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز احمد نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کے الیکٹرک حکام سے بجلی بحال کرنے کی اپیل کی۔

سرفراز احمد نے گزشتہ روز اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ ’کے الیکٹرک والوں لائٹ آن کردو بھائی‘۔

سوشل میڈیا پر سرفراز احمد کی کے الیکٹرک سے کی گئی درخواست کا اسکرین شارٹ تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔

واضح رہے کہ شہر قائد میں  بدترین لوڈشیڈنگ نے نہ صرف کاروبار زندگی کو متاثر کیا ہے بلکہ شہریوں کی زندگی بھی اجیرن کردی ہے۔

Exit mobile version