دمبولا: سری لنکن ٹیم نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیاکپ 2024 کے فائنل میں بھارتی ٹیم کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیاکپ 2024 کا فائنل بھارتی اور سری لنکن ویمنز ٹیموں کے درمیان دمبولا میں کھیلا گیا جس میں سری لنکا نے 8 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔
سری لنکن ویمنز ٹیم نے پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ایشیاکپ چیمپئن جیتی ہے جب کہ بھارتی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرنے میں ناکام رہی ہے۔
میزبان ٹیم نے 166 رنز کا ہدف 8 گیند پہلے حاصل کیا جب کہ بھارتی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنزبنائے تھے۔
بھارت کی جانب سے سمرتی مندھانا 60 رنز بنا کر نمایاں رہیں، سری لنکا کی ہرشیتھا سمارا وکرما نے 69 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جب کہ کپتان چماری اتاپتو 61 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔