ناروے کپ میں شرکت کیلئے قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم اوسلو روانہ – پاک لائیو ٹی وی


ناروے کپ میں شرکت کیلئے قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم اوسلو روانہ

ناروے کپ میں شرکت  کے لیے قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم اوسلو روانہ ہوگئی۔

ٹیم اسلام آباد سے اوسلو روانہ ہوئی۔ پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم پہلا میچ 28 جولائی کو ناروے کے استور فٹبال کلب کے ساتھ کھیلے گی۔

ٹیم کی قیادت محمد عدیل کررہے ہیں جبکہ  اسکواڈ میں محمد کاشف،عیٰسی خان، شاہد انجم، عبدالغنی ،محمد جنید، محمد خان،دانیال اویس ،محمد اسامہ، اسد ناصر، عبید اللہ، محمد عدیل،حمزہ گل، آریان اور علی خان شامل ہیں۔

اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے21 سے 25 جولائی تک اسلام آباد میں منعقدہ کیمپ میں ایونٹ کی بھرپور تیاری کی۔

قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم 2015 کے ناروے کپ کی رنر اپ رہی تھی۔

2016 میں ٹیم نے  تیسری پوزیشن حاصل کی  تھی جبکہ گزشتہ سال پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم ناروے کپ میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہی تھی۔

Exit mobile version