پیرس اولمپکس 2024 کی افتتاحی تقریب میں منتظمین نے بڑی غلطی کرتے ہوئے اولمپکس کا جھندا الٹا لہرا دیا۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق افتتاحی تقریب کے موقع پر لہرائے گئے اولمپکس کے جھنڈے پر اولمپکس کا نشان الٹا ہونے پر منتظمین کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
اولمپکس کے جھنڈے میں آپس میں جڑے ہوئے پانچ مختلف رنگوں کے دائروں کا نشان واضح طور پر الٹا نظر آیا، جو حصہ نیچے ہونا تھا وہ اوپر تھا اور اوپر والا حصہ نیچے تھا۔
واضح رہے کہ اولمپکس کے آفیشل نشان میں تین دائرے اوپر اور دو دائرے نیچے ہوتے ہیں تاہم افتتاحی تقریب میں لہرائے گئے جھنڈے میں دائروں کے نشان اوپر دو اور تین نیچے تھے۔