ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1000 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔
آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 1000 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 51 ہزار روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 857 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 15 ہزار 192 روپے ہوگئی ہے۔
کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 1000 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 51 ہزار روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 857 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 15 ہزار 192 روپے ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ عالمی مارکیٹ میں سونا 2 ڈالر کے اضافے سے 2402 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔