ٹی 20 میں بہتر اسٹرائیک ریٹ کیلئے پی سی بی کی نئی حکمت عملی – پاک لائیو ٹی وی



ٹی 20 میں بہتر اسٹرائیک ریٹ کیلئے پی سی بی کی نئی حکمت عملی

ٹی 20 میں بہتر اسٹرائیک ریٹ کیلئے پی سی بی کی نئی حکمت عملی

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے ٹی 20میں بہتر اسٹرائیک ریٹ کیلئے ایک نئی حکمت عملی تیار کرلی ہے۔

پی سی بی کے مطابق قومی ٹی 20 اسکواڈ کی بہتری کیلئے اسٹرائیک فورس تشکیل دی جائے گی، اسٹرائیک فورس 50 پاور ہٹر بیٹرز پر مشتمل ہو گی۔

پی سی بی نے بتایاکہ پاور ہٹر کی سلیکشن عبدالرزاق کی سربراہی میں ہو گی، ملک بھر سے 50 باصلاحیت بیٹرز کی سلیکشن کی جائے گی، جس کے بعد نوجوان ٹیلنٹ کو پاور ہٹنگ کی تربیت دی جائے گی، اس طرح چھ ماہ میں نئے ٹیلنٹ کو ٹی 20 اسکواڈ کا حصہ بنایا جائے گا۔

Exit mobile version