پیٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے ایک اور تشویشناک خبر آگئی – پاک لائیو ٹی وی


پیٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے ایک اور تشویشناک خبر آگئی

پیٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے ایک اور تشویشناک خبر آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کا پیٹرولیم مصنوعات کا درآمدی بل 16 ارب 91 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا ہے جو گزشتہ مالی سال میں 6 ارب 64 کروڑ ڈالر تھا۔

گزشتہ سال ایک کروڑ 3 لاکھ 54 ہزار میٹرک ٹن پیٹرولیم مصنوعات درآمد کی گئیں، پاکستان نے گزشتہ مالی سال 5 ارب 53 کروڑ ڈالر مالیت کا 90 لاکھ 54 ہزار ٹن خام تیل درآمد کیا۔

اس کے علاوہ گزشتہ مالی سال 3 ارب 94 کروڑ ڈالر کی ایل این جی درآمد کی گئی، پاکستان نے گزشتہ مالی سال تقریباً اناسی کروڑ ڈالر مالیت کی ایل پی جی بھی درآمد کی تھی۔

Exit mobile version