ایک سال میں موبائل فون کی درآمد میں 291 فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔
ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال پاکستانیوں نے 535 ارب 69 کروڑ روپے کے موبائل فون درآمد کیے۔
مالی سال 2022-23 میں پاکستانیوں نے 136 ارب روپے سے زیادہ کے موبائل فون درآمد کیے تھے۔
گزشتہ مالی سال ملک میں چائے کی درآمد میں 33 فیصد کا اضافہ ریکارڈ ہوا۔مالی سال 2023-24 میں 185 ارب 78 کروڑ روپے سے زیادہ کی چائے درآمد کی گئی۔
مالی سال 2022-23 میں 139 ارب 45 کروڑ روپے سے زیادہ کی چائے درآمد کی گئی۔
گزشتہ مالی سال 290 ارب روپے سے زیادہ کی گندم درآمد کی گئی۔مالی سال 2022-23 میں 257 ارب روپے سے زیادہ کی گندم درآمد کی گئی۔
گزشتہ مالی سال 94 کروڑ روپے کی چینی بھی برآمد کی۔