وافر مقدار میں چینی دستیاب لیکن فروخت بند ہے، یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن – پاک لائیو ٹی وی


وافر مقدار میں چینی دستیاب لیکن فروخت بند ہے، یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے چینی کے حوالے سے چلنے والی خبر کو حقیقت کے برعکس قرار  دے دیا۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ   میڈیا کے کچھ سیکشن میں چینی کی عدم دستیابی اور چینی کے بحران والی خبر بالکل حقیقت کے برعکس ہے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے پاس اس وقت وافر مقدار میں چینی دستیاب ہے لیکن  نئی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی جو 15 روپے فی کلو بنتی ہے کی وجہ سے فروخت بند ہے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن  کا کہنا ہے کہ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی کلیریفیکیشن  کے لیے ایف بی آر سے ایڈوائس مانگی گئی ہے جیسے ہی ایف بی آر واضح کرتا ہے چینی کی ترسیل فوری طور شروع ہوجائے گی۔

Exit mobile version