متعلقہ

محسن نقوی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچز کو فری ہینڈ دے دیا – پاک لائیو ٹی وی


محسن نقوی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچز کو فری ہینڈ دے دیا

لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کوچز کی اہم ملاقات ہوئی ہے۔

چیئرمین پی سی بی محسن  نقوی سے وائٹ بال کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن، ریڈ بال کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی اور اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود نے ملاقات کی۔

ملاقات میں پاکستانی کھلاڑیوں کی کوچنگ کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ بیٹنگ، بولنگ اور خصوصاً فیلڈنگ کو بہتر بنانے کے لئے جامع پلان وضع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

فیصلہ کیا گیا ہے کہ کھلاڑی کی ٹیم میں شمولیت فٹنس سے مشروط ہوگی جب کہ ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ پاکستانی ٹیم میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں تاہم اچھے کمبینیشن کا فقدان ہے۔

چیئرمین پی پی سی محسن نقوی نے کوچز کو فری ہینڈ دیتے ہوئے کہا کہ آپ پر پورا اعتماد ہے، کھلاڑیوں کی کوچنگ کے حوالے سے آپ کو پوری سپورٹ دیں گے۔

علاوہ ازیں غیر ملکی کوچز نے ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے پلان سے آگاہ کیا، چئیرمین پی سی بی نے کوچز کی تجاویز سے اتفاق کیا جب کہ ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔