متعلقہ

ملک بھر کی فلور ملز غیر معینہ مدت کے لیے بند کرنے کی دھمکی – پاک لائیو ٹی وی


ملک بھر کی فلور ملز غیر معینہ مدت کے لیے بند کرنے کی دھمکی

فلور ملز ایسوسی ایشن نے جمعرات سے ملک بھر کی فلور ملز غیر معینہ مدت تک کے لیے بند کرنے کی دھمکی دے دی۔

فلور ملز ایسوسی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ جمعرات سے ملک بھر کی فلورملز کو غیر معینہ مدت تک کے لیے بند کردیں گے۔

فلور ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ حکومت نے تاحال مذاکرات کے لیے نہیں بلایا، ہڑتال کے اعلان کے باوجود حکومت کی طرف سے خاموشی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو کام حکومت اور ایف بی آر نہیں کرسکی وہ کام ٹیکس اکٹھا کرنے کا فلورملز کو کیوں کہا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس کے ظالمانہ اقدام سے کرپشن کا نیا دروازہ کھل جائے گا، ہم ڈبل ٹیکس دینے کو تیار ہیں لیکن حکومت اپنا طریقہ صیح کرے۔

سابق چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن چوہدری یوسف نے کہا کہ اس وقت فی فلور مل ڈھائی کروڑ روپے ٹیکس دے رہے ہیں، ہم ڈھائی سے بڑھا کر پانچ کروڑ روپے ٹیکس دینے کو تیار ہیں۔