تنخواہ دار طبقے سے سالانہ کتنا ٹیکس لیا جائے گا؟ حکومت نے طریقہ کار جاری کردیا – پاک لائیو ٹی وی


تنخواہ دار طبقے سے سالانہ کتنا ٹیکس لیا جائے گا؟ حکومت نے طریقہ کار جاری کردیا

حکومت نے تنخواہ دار طبقے سے سالانہ ٹیکس وصول کرنے کا طریقہ کار جاری کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ماہانہ 50 ہزار یعنی سال میں 6 لاکھ تخواہ وصول کرنے والے پر کوئی ٹیکس لاگو نہیں ہوگا تاہم 6 سے 12 لاکھ وصول کرنے والے پر 6 لاکھ سے اوپر پانچ فیصد لاگو ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق 12 لاکھ سے 22 لاکھ تک 30 ہزار فکسڈ اور 12 لاکھ سے اوپر 15 فیصد عائد ہوگا، 22 لاکھ سے 32 لاکھ تنخواہ پانے والے پر ایک لاکھ 80 ہزار فکسڈ اور 22 لاکھ سے اوپر سے 25 فیصد  ٹیکس کٹے گا۔

12 لاکھ سے 22 لاکھ تک 30 ہزار فکسڈ اور 12 لاکھ سے اوپر 15 فیصد، 22 لاکھ سے 32 لاکھ تنخواہ پانے والے پر ایک لاکھ 80 ہزار فکسڈ اور 22 لاکھ سے اوپر پر 25 فیصد فیصد عائد ہوگا۔

 32 لاکھ سے 41 لاکھ روپے سالانہ پر 4 لاکھ 30 ہزار فکسڈ اور 32 لاکھ سے اوپر 30 فیصد، 41 لاکھ روپے سے اوپر تنخواہ پانے والوں پر 7 لاکھ روپے فکسڈ اور 41 لاکھ سے اوپر 35 فیصد ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔

Exit mobile version