پیٹرول کی قیمت میں اضافے سے متعلق پریشان کن خبر آگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرقیادت وفاقی حکومت بجٹ 2024-25 کے نفاذ کی مناسبت سے یکم جولائی سے پیٹرول کی قیمتوں میں خاطر خواہ اضافے کا اعلان کرنے جارہی ہے۔
حال ہی میں فنانس بل 2024 میں حکومت نے پیٹرولیم لیوی میں اضافہ متعارف کرایا ہے، جس سے اسے 20 روپے سے بڑھا کر 80 روپے فی لیٹر کیا گیا ہے، لیوی ایڈجسمنٹ سے تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ اوگرا پیٹرولیم مصنوعات کی سمری حکومت کو بھیجے گی، قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ وزیراعظم وزارت خزانہ کی مشاورت سے کریں گے۔