راشد خان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں دو اعزازات اپنے نام کرلیے – پاک لائیو ٹی وی


راشد خان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں دو اعزازات اپنے نام کرلیے

افغانستان کے اسپنر  راشد خان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں دو اعزازات اپنے نام کرلیے۔

تفصیلات کے مطابق بنگلادیش کے خلاف اہم میچ میں راشد خان نے چار وکٹیں حاصل کرکے اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا اور دو اعزازات بھی اپنےنام کرلیے۔

راشد خان ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں سب سے زیادہ  مرتبہ چار وکٹیں لینے والے بولر بن گئے۔ وہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں  نو  مرتبہ چار وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

بنگلا دیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن  ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں آٹھ  مرتبہ چار وکٹوں کے ساتھ دوسرے  اور یوگنڈا کے ہنری سینیونڈو سات  مرتبہ چار وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

اس کے علاوہ راشد خان ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں تیز ترین 150 وکٹیں لینے والے  بولر بھی بن گئے۔

راشد خان نے 92 میچز میں 150 وکٹیں مکمل کرکے نے نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی کو پیچھے چھوڑ دیاجنہوں نے 118 میچز میں 150 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

Exit mobile version