متعلقہ

حکومت نے اچانک دو چھٹیوں کا اعلان کردیا – پاک لائیو ٹی وی


حکومت نے اچانک دو چھٹیوں کا اعلان کردیا

حکومت نے اچانک دو چھٹیوں کا اعلان کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے سرکاری اسکولوں میں ہفتہ وار دو چھٹیوں کا اعلان کردیا۔ تاہم پنجاب کے سرکاری اسکولز ہفتے کے روز بند رہا کریںگے۔

اس حوالے سے وزیر تعلیم رانا سکندرحیات کا کہنا ہے کہ ہفتے کا روز اساتذہ کی ٹریننگ کیلئے مختص ہوگا، سرکاری اسکولوں کے اساتذہ پر کام کا بوجھ ہے، اس فیصلے سے اساتذہ سے بوجھ کم کیا گیا ہے۔

وزیر تعلیم رانا سکندرحیات کا کہنا ہے کہ پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں پیر سے جمعہ تک تدریسی عمل ہوگا، اسکولوں کے اوقات کار بڑھا دیںگے۔ ہفتے کا روز اساتذہ کی ٹریننگ کیلئے مختص ہوگا۔