وزیرِ اعظم شہباز شریف کا صدر آصف زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ – پاک لائیو ٹی وی


وزیرِ اعظم شہباز شریف کا صدر آصف زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ

وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف نے صدر پاکستان آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دونوں رہنماؤں میں عید الاضحیٰ کی مبارکباد اور نیک خواہشات کا تبادلہ ہوا جبکہ ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر بھی بات چیت کی گئی۔

عید الاضحیٰ کے موقع پر دونوں رہنماؤں نے پاکستان کی بہتری کے لئے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

دوسری جانب زیراعظم شہبازشریف نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کو وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی دعوت دی ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے وزیراعظم شہباز شریف نے رابطہ کیا ہے، انہوں نے بلاول بھٹو کو عید کی مبارک باد دی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ملاقات میں زیرالتوا معاملات کے حل پر بات کی جائے گی۔

Exit mobile version