حارث رؤف کے ساتھ بدتمیزی؛ چیئرمین پی سی بی کا سخت ردعمل سامنے آگیا – پاک لائیو ٹی وی


حارث رؤف کے ساتھ بدتمیزی؛ چیئرمین پی سی بی کا سخت ردعمل سامنے آگیا

کرکٹر حارث رؤف کے ساتھ بدتمیزی کے واقعہ پر چیئرمین پی سی بی کا سخت ردعمل سامنے آگیا ہے۔

  چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے حارث رؤف کے ساتھ بدتمیزی کے واقعہ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حارث رؤف کے ساتھ ہونے والے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے کھلاڑیوں کے خلاف اس طرح کی کارروائیاں مکمل طور پر ناقابل قبول ہیں، ایسے رویے کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

چیئرمین پی سی بی نے مطالبہ کیا کہ ملوث افراد فوری طور پر حارث رؤف سے معافی مانگیں، معافی نہ مانگنے پر ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

یاد رہے کہ فاسٹ باؤلر حارث رؤف کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں انہیں مداح سے لڑائی کرتے دیکھا گیا۔

ویڈیو میں حارث روف کو مداح کو گھٹیا کہتے ہوئے سنا گیا جبکہ وہ مداح کو مارنے بھی بھاگے۔ اس موقع پر حارث روف کی اہلیہ انہیں روکتی رہیں مگر فاسٹ بولر نے ایک نہ سنی۔

بعدازاں واقعہ سے متعلق جاری اپنے بیان میں حارث رؤف کا کہنا تھا کہ میں نے یہ بات سوشل میڈیا پر نہ لانے کا فیصلہ کیا تھا لیکن اب ویڈیو سامنے آچکی ہے، جب بات فیملی پر آتی ہے تو جواب دینے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کروں گا۔

Exit mobile version