کیا پاکستان ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کیلئے کوالیفائر کھیلے گا؟ – پاک لائیو ٹی وی


کیا پاکستان ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کیلئے کوالیفائر کھیلے گا؟

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کیلئے کوالیفائر کھیلنے سے متعلق بڑی خبر آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق آئر لینڈ اور امریکہ کے درمیان میچ بارش کے باعث منسوخ ہونے سے پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر ہوگیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے حوالے سے خبریں گردش کر رہی ہیں کہ اگر گرین شرٹس اس ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے میں نہ رسائی حاصل کرسکی تو انہیں اگلے ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائر راؤنڈ کھیلنا پڑے گا۔

یاد رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی 2024 کے ورلڈ کپ کی ٹاپ 8 ٹیمیں اگلا ٹی 20 ورلڈ کپ براہ راست کھیلیں گی۔

واضح رہے کہ سال 2026 میں بھارت اور سری لنکا کی میزبانی میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ میں دونوں ٹیمیں میزبان ہونے کی وجہ سے ایونٹ میں براہ راست جائیں گی۔

امریکا اور ویسٹ انڈیز جاری ٹی 20 ورلڈ کپ میں اس وقت نیوزی لینڈ اور پاکستان ٹیمیں پوائنٹس ٹیبل پر شاندار پوزیشن پر تو نہیں مگر یقینی طور پر بہتر رینکنگ کی بنیاد پر اگلے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرلیں گے۔

یہاں تک کہ اگر انگلینڈ سپر 8 کے لئے کوالیفائی نہیں کرتا ہے تو تینوں پاکستان، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے پاس درجہ بندی پر اتنے ریٹنگ پوائنٹس ہیں کہ وہ اگلے ورلڈ کپ کے لئے براہ راست کوالیفائی کرسکتے ہیں۔

Exit mobile version