بل گیٹس نے اپنی جسمانی فٹنس کا راز بتادیا – پاک لائیو ٹی وی


بل گیٹس نے اپنی جسمانی فٹنس کا راز بتادیا

مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے اپنی جسمانی فٹنس کا راز بتادیا ہے۔

بل گیٹس دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک ہیں، ان کی عمر 68 سال ہوچکی ہے مگر اب بھی وہ کافی صحت مند ہیں۔

اپنے حالیہ انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ ٹینس نے انہیں جسمانی طور پر فٹ اور مضبوط بنایا ہے، زیادہ سے زیادہ ٹینس کھیلنے سے انہیں خود کو فٹ رکھنے میں مدد ملی۔

ان کا کہنا تھا کہ میں بہت زیادہ ٹینس اور تھوڑا بہت pickleball کھیلتا ہوں جبکہ وٹامنز بھی کھاتا ہوں کیونکہ ان کا کوئی نقصان نہیں۔

مائیکرو سافٹ کے شریک بانی نے کہا کہ وہ pickleball بال کھیلنا پسند کرتے ہیں جسے 1960 کی دہائی میں چند دوستوں نے نئی سرگرمی کے طور پر تخلیق کیا تھا۔

بل گیٹس نے بتایا کہ میں بہت زیادہ ٹینس کھیلتا ہوں مگر لوگوں کے سامنے اسے کھیلنا بہت مشکل محسوس ہوتا ہے اور کھیل پر توجہ مرکوز کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔

Exit mobile version