مہنگائی کے ستائے شہریوں کو عید الاضحیٰ سے قبل بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق 16 جون سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے۔
آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات 9 روپے 30 پیسے تک سستی ہونے کا امکان ہے۔
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 9 روپے 28 پیسے تک کم ہونے کی امید ہے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 2 پیسے کمی متوقع ہے۔
اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 2 روپے تک کم ہونے کا امکان۔
گزشتہ ایک ہفتے میں عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔
عالمی مارکیٹ سے قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچائے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا عالمی مارکیٹ کے تناسب سے ورکنگ 15جون کو حکومت کو بھجوائے گا۔قیمتوں سے متعلق حتمی منظوری وزیر اعظم شہباز شریف دیں گے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے قیمتوں کا نوٹیفکیشن 15 جون کو جاری کیا جائے گا۔