پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی سے متعلق بڑی خبر آگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق بجٹ پرعملدرآمد سے قبل پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 9 روپے 28 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قمیت میں 4 روپے فی لیٹر کمی کی توقع ہے۔
مٹی کےتیل کی قمیت میں 2 روپے،لائٹ ڈیزل کی قمیت میں 4 روپے10پیسے کمی کا امکان ہے۔
اوگرا پیٹرولیم مصنوعات کی سمری کل حکومت کو بھیجے گی۔ قیمتوں میں کمی کا فیصلہ وزیراعظم وزارت خزانہ کی مشاورت سے کریں گے۔
یاد رہے کہ حکومت ریونیو ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے فیصلہ کرے گی۔