گاڑیاں خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خبر آگئی – پاک لائیو ٹی وی


گاڑیاں خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خبر آگئی

گاڑیاں خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خبر آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال 2025ـ2024 کیلئے 18 ہزار 900 ارب روپے کے حجم کا وفاقی بجٹ پیش کیا۔

بجٹ دستاویزات کے مطابق حکومت کی جانب سے سیلز ٹیکس کی چھوٹ اور رعایتی شرح اور استثنیٰ ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ موبائل فونز کی مختلف کیٹگریز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لگے گا۔

دستاویزات کے مطابق تانبے، کوئلہ، کاغذ اور پلاسٹک کے اسکریپ پر ودہولڈنگ ٹیکس لگانے اور درآمدی لگژری گاڑیوں کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بجٹ میں پچاس ہزار ڈالر مالیت کی درآمدی گاڑی ٹیکسز اور ڈیوٹیز بڑھانے اور شیشے کی درآمدی مصنوعات پر درآمدی ڈیوٹی کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ حکومت کی جانب سے اسٹیل اور کاغذ کی مصنوعات کی درآمدی پر ڈیوٹیز کی شرح بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Exit mobile version