ایلون مسک نے ایکس (ٹوئٹر) صارفین کو خوشخبری سُنادی – پاک لائیو ٹی وی


ایلون مسک نے ایکس (ٹوئٹر) صارفین کو خوشخبری سُنادی

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) صارفین کے لئے بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایلون مسک نے سوشل میڈیا ایپ ایکس میں پوسٹس لائیکس کو چھپانے کا فیصلہ کیا ہے۔

جی ہاں، رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لائیکس کو پرائیویٹ کیا جا رہا ہے۔

ایلون مسک نے کہا کہ یہ بہت اہم تبدیلی ہے جس سے صارفین کسی پوسٹ کو بغیر کسی خوف کے لائیک کر سکیں گے۔

کمپنی کی جانب سے 2023 میں ایکس پریمیئم کے صارفین کے لیے لائیکس ٹیب چھپانے کا فیچر متعارف کرایا تھا اور اب اسے تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے۔

کمپنی کی جانب سے ایک ایکس پوسٹ میں بتایا گیا کہ رواں ہفتے ہر صارف کے لیے لائیکس کو پرائیویٹ کیا جا رہا ہے تاکہ پرائیویسی کا تحفظ حاصل ہوسکے۔

کمپنی کے مطابق صرف آپ کو معلوم ہوگا کہ آپ کو پوسٹس کو کون لائیک کر رہا ہے جبکہ دیگر کو اس کا علم نہیں ہو سکے گا۔

Exit mobile version