وفاقی کابینہ نے مالی سال 2024-25 بجٹ کی منظوری دے دی – پاک لائیو ٹی وی


وفاقی کابینہ نے مالی سال 2024-25 بجٹ کی منظوری دے دی

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے مالی سال 2024-25 بجٹ کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ نے مالی سال 2024-25 کے بجٹ کی منظوری دی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں کسانوں، نوجوانواں اور صعنتوں کے لئے پیکج کی منظوری بھی دے دی گئی ہے جب کہ آئندہ مالی سال کے لئے تمام تر اقدامات کا اعلان وفاقی وزیر خزانہ کے بجٹ تقریر میں شامل ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نے بجٹ تقریر سے قبل کوئی دستاویز اور تقریر کے مندرجات پبلک کرنے پر پابندی لگادی ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم نے خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

اس سے قبل وزیرِاعظم محمد شہبازشریف کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیرِ اعظم نے پارلیمانی پارٹی کو بجٹ کے حوالے سے اعتماد میں لیا۔

اجلاس میں وزیراعظم نے کہاکہ ملک کو معاشی مشکلات کے منجھدار سے نکال کر استحکام کی سمت میں لائے۔ تاریخ گواہ ہے کہ ہم نے اپنی سیاست کو قربان کرکے پاکستان کی معیشت کو بچایا۔

مذید خبرپڑھیں؛ مزدور، کسان اور تنخواہ دارطبقے کے ریلیف کیلئے اقدامات کریں گے، وزیراعظم

Exit mobile version