متعلقہ

سولر پینلز لگوانے کے خواہشمندوں کیلئے بُری خبر – پاک لائیو ٹی وی


سولر پینلز لگوانے کے خواہشمندوں کیلئے بُری خبر

سولر پینلز لگوانے کے خواہشمندوں کیلئے بُری خبر آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے پیش کیے جانے والے بجٹ میں سولر پینل پر ٹیکس لگنے کی افواہوں کے باعث سولر پلیٹس کی فی واٹ قیمت میں اضافہ ہو گیا ہے۔

 سولر پلیٹس کی قیمت میں 8 روپے فی واٹ اضافہ ہو گیا، 580 واٹ کی سولر پلیٹس 4 سے 5 ہزار روپے تک مہنگی ہو گئیں، 180 سے 280 واٹ کی چھوٹی پلیٹس بھی 1000 سے 1500 روپے مہنگی ہو گئیں۔

  دوسری جانب سولر پلیٹس کے تاجروں نے بجٹ کے بعد سولر مزید مہنگے داموں بیچنے کی غرض سے مال ویئر ہاؤسز میں روکنا شروع کر دیا ہے۔