متعلقہ

بھارت سے ہائی وولٹیج میچ سے قبل قومی ٹیم کو بڑا دھچکا – پاک لائیو ٹی وی


بھارت سے ہائی وولٹیج میچ سے قبل قومی ٹیم کو بڑا دھچکا

بھارت سے ہائی وولٹیج میچ سے قبل قومی ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آل راؤنڈر عماد وسیم پسلیوں کی تکلیف سے صحت یاب نہیں ہوسکے جس کی وجہ سے ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے بھارت کیخلاف میچ کے بعد انہیں واپس بھیجنے کا امکان ہے۔

ٹیم مینجمنٹ عماد وسیم کو بھارت کے خلاف میچ کھلانے کی خواہشمند ہے تاہم آئندہ میچز کیلئے کپتان اور ٹیم مینجمنٹ نے اسپنر مہران ممتاز کو تیار رہنے کا کہہ دیا ہے۔

یاد رہے کہ مہران ممتاز گزشتہ دو روز سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ٹریننگ کررہے ہیں۔

اس سے قبل پاکستانی ٹیم انتظامیہ کا کہنا تھا کہ عماد وسیم امریکا کے خلاف سلیکشن کیلئے دستیاب نہیں۔ میڈیکل ٹیم نے انہیں آرام کا کہا ہے۔

پاکستانی ٹیم انتظامیہ کا کہنا تھا کہ توقع ہے کہ وہ 9 جون کو نیویارک میں بھارت کے خلاف میچ کے لیے دستیاب ہونگے۔