ورلڈ کپ سے قبل بھارتی ٹیم کو بڑا جھٹکا؛ ویرات کوہلی کیلئے مشکل کھڑی ہوگئی – پاک لائیو ٹی وی


ورلڈ کپ سے قبل بھارتی ٹیم کو بڑا جھٹکا؛ ویرات کوہلی کیلئے مشکل کھڑی ہوگئی

ورلڈ کپ سے قبل بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کیلئے مشکل کھڑی ہوگئی ہے۔

  بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی کو امریکا کا ویزہ تاحال نہیں مل سکا جس کے باعث وہ بنگلہ دیش کے خلاف پہلا وارم اپ میچ نہیں کھیل پائیں گے۔

میڈیا کے مطابق امریکی ویزے کیلئے ان کے پیپر ورک میں تاخیر ہے۔ خیال ہے کہ وہ 30 مئی تک امریکا روانہ ہونگے۔

یہی وجہ ہے کہ یکم جون کو بنگلہ دیش کے خلاف ٹی 20 ورلڈکپ وارم اپ میچ نہیں کھیل سکیں گے۔ روہت شرما و دیگر پہلے بنچ کے ساتھ روانہ ہوچکے ہیں۔

یاد رہے کہ ٹی 20 ورلڈکپ 2024ء کا شیڈول جاری کردیا گیا، پاکستانی وقت کے مطابق پہلا میچ یکم جون کو ہوگا۔

Exit mobile version