ہونڈا سی ڈی 70 کی نئی قیمت سامنے آگئی – پاک لائیو ٹی وی


ہونڈا سی ڈی 70 کی نئی قیمت سامنے آگئی

ہونڈا سی ڈی 70 کی نئی قیمت سامنے آگئی ہے۔

آٹو انڈسٹری میں مختلف کار ساز کمپنیاں صارفین کو متوجہ کرنے کیلئے دلکش آفرز اور ساتھ ہی ساتھ قیمتوں میں کمی کا اعلان بھی کر رہی ہیں لیکن موٹر سائیکل کی قیمت میں کوئی رد وبدل دیکھنے میں نہیں آیا ہے ۔

ہونڈا کی سی ڈی 70 ایک لاکھ 57 ہزار 900 روپے میں فروخت کی جارہی ہے جبکہ اس کا دوسرا ماڈل ہونڈا سی ڈی 70 ڈریم کی قیمت ایک لاکھ 68 ہزار 900 روپے ہے ۔

ہونڈا کی سی ڈی 70 کا شاندار فیول ایوریج ہے۔ موٹرسائیکل اوسطاً 50 سے 60 کلومیٹر فی لیٹر کی اوسط فراہم رہتی ہے، جو اسے روزانہ سفر کے لیے اولین انتخاب بناتی ہے۔

یہ موٹر سائیکل تین روایتی رنگوں سیاہ، سرخ اور نیلے رنگ میں فروخت کیلئے پیش کی جاتی ہے۔

Exit mobile version