اہم پاکستانی کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اسکواڈ سے باہر – پاک لائیو ٹی وی


اہم پاکستانی کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اسکواڈ سے باہر

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اسکواڈ سے باہر کردیا گیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کو آئرلینڈ کیخلاف ناقص پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اسکواڈ سے باہر کردیا گیا ہے۔

اس حوالے سے پاکستان کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر حسن علی اپنی کاؤنٹی کرکٹ کی ذمہ داری دوبارہ شروع کر سکتے ہیں، انہیں حارث رؤف کے بیک اَپ کے طور پر اسکواڈ کا حصہ بنایا تھا جو اب مکمل فٹ ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ آئرلینڈ کیخلاف سیریز کے دوران فاسٹ بولر حسن علی کو موقع دیا گیا تھا تاہم کمزور آئرش بلےبازوں سے 3 اوورز میں 42 رنز کھائے اور کوئی وکٹ بھی حاصل نہ کرسکے تھے۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم کے ورلڈکپ اسکواڈ کا اعلان انگلینڈ کے خلاف سیریز کے دوران متوقع ہے۔

Exit mobile version