تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کے حوالے سے ایک اور اہم اعلان کر دیا گیا ہے۔
محکمہ تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ گرمیوں کی چھٹیاں اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق ہی ہوں گی، پنجاب کی طرز پر سندھ میں گرمی کی چھٹیاں قبل از وقت کرنے کی تجویز زیر غور تھی لیکن محکمہ موسمیات نے کراچی میں مئی کے مہینے میں ہیٹ ویو نہ ہونے کی وضاحت کر دی۔
تاہم سندھ حکومت نے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر کے تعلیمی ادارے یکم جون سے 31 جولائی تک بند رہیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب میں شدید گرمی کے باعث اسکول سات روز کیلئے بند کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔