گھر میں موجود کونسی چیزیں وائی فائی سگنلز کو روک دیتی ہیں؟ – پاک لائیو ٹی وی


گھر میں موجود کونسی چیزیں وائی فائی سگنلز کو روک دیتی ہیں؟

کیا آپ جانتے ہیں کہ گھر میں موجود کونسی چیزیں وائی فائی سگنلز کو روک دیتی ہیں؟ اگر نہیں تو آج ہم آپ کو بتائیں گے۔

اکثر لوگ انٹرنیٹ کی اسپیڈ سست ہونے کی وجہ سے پریشان نظرآتے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ کے گھر میں ایسی ان گنت اشیاء موجود ہیں جو آپ کے انٹرنیٹ کنکشن کو متاثر کر سکتے ہیں؟

گھر میں موجود ایک ایسی چیز جو آپ کے وائی فائی سگنلز کو کافی حد تک متاثر کرسکتی ہے وہ آپ کے گھر میں لگا آئینہ ہے۔

دیوار پر لگے کچھ خاص قسم کے قدآور آئینے آپ کی وائی فائی کنیکٹیویٹی کو متاثر کر سکتے ہیں کیونکہ آئینہ دھات کے ایک پتلے کوٹ سے بنا ہوتا ہے جو کہ سگنلز میں رکاوٹ کا سبب بن سکتا ہے، اس لیے آپ کو اپنی وائی فائی ڈیوائس کو بڑے سائز کے آئینوں سے کم از کم ایک میٹر دور رکھنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

آئینے کے علاوہ گھر کی دیواریں، دروازے، ٹی وی اور ریڈیو سمیت دیگر الیکٹرک آلات، فرنیچر اور حتیٰ کہ گھر میں زیادہ ہجوم ہونے پر لوگ بھی وائی فائی سگنلز میں خلل کا سبب بن سکتے ہیں۔

لہٰذا وائی فائی سگنلز کو بہتر بنانے کے لیے وائی فائی ڈیوائس کو ایسی جگہ نصب کریں جہاں آپ بیٹھ کر سب سے زیادہ انٹرنیٹ کا استعمال کرتے ہیں۔

Exit mobile version