اذلان شاہ کپ؛ پاکستان نے کینیڈا کو شکست دے کر تیسری فتح حاصل کرلی – پاک لائیو ٹی وی


اذلان شاہ کپ؛ پاکستان نے کینیڈا کو شکست دے کر تیسری فتح حاصل کرلی

پاکستان نے اذلان شاہ کپ میں کینیڈا کو 4-5 گول سے شکست دے کر تیسری فتح حاصل کرلی۔

ملائیشیا میں 30 واں اذلان شاہ کپ جاری ہے جس میں پاکستان نے کینیڈا کو 4-5 گول سے شکست دے کر تیسری فتح حاصل کرلی ہے۔

اسی کے ساتھ ہی پاکستان نے مجموعی طور پر 10 پوائنٹس حاصل کرکے ایونٹ کے فائنل کے لیے مضبوط امیدوار کے طور پر اپنی حیثیت ثابت کردی ہے۔

پاکستان نے اذلان شاہ کپ کے چوتھے پول میچ میں کینیڈا کا شکست دی جب کہ پاکستان کی جانب سے ابوبکر محمود نے 2، ارشد لیاقت 1، رانا وحید اشرف 1 اور غضنفر علی نے 1 گول اسکور کیا۔

کینیڈا کی جانب سے سین ڈیوس، ہربیر سدھو، سین ڈیوس اور اووجوت بٹر نے ایک ایک گول اسکور کیا۔

خیال رہے کہ پاکستان نے گزشتہ ایونٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کرکے کانسی کا تمغہ جیتا تھا جب کہ رواں ایونٹ میں چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں میزبان ٹیم ملائیشیا کے علاوہ پاکستان، کوریا، جاپان، نیوزی لینڈ اور کینیڈا کی ٹیمیں شامل ہیں۔

پاکستان اپنے پول کا پانچواں میچ نیوزی لینڈ کے خلاف 10 مئی کو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 1:00 بجے کھیلے گا۔

Exit mobile version