متعلقہ

حکومت نے مہنگائی سے پریشان عوام کو بڑی خوشخبری سنادی – پاک لائیو ٹی وی


حکومت نے مہنگائی سے پریشان عوام کو بڑی خوشخبری سنادی

حکومت نے مہنگائی سے پریشان عوام کو بڑی خوشخبری سنادی ہے۔

ذرائع کے مطابقوزارت صنعت وپیداوار نے یوٹیلیٹی اسٹورز سے نئے مالی سال کے لیے تجاویز مانگ لی ہیں۔

  وزیراعظم ریلیف پیکج کے لیے ان تجاویز کو نئے مالی سال کے بجٹ کا حصہ بنایا جائے گا جبکہ موجودہ پیکج 30 جون کو ختم ہوجائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت 5 بنیادی اشیاء پر ماہانہ تقریباً 3 ارب روپے کی سبسڈی دی جارہی ہے۔

 جن اشیاء پر سبسڈی دی جارہی ہے ان میں چینی، آٹا،گھی،دالوں اور چاول پر بی آئی ایس پی صارفین کے لیے سبسڈی ہے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پر بی آئی ایس پی صارفین کے لیے چینی کی قیمت 109روپے فی کلو، گھی کی فی کلو قیمت 393 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ آٹے کا 10 کلو والا تھیلا 648 روپے میں دستیاب ہے۔